اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

انتخابی نشان”مور“ کی درخواست خارج، پرویز الٰہی کو گدھا گاڑی کا نشان الاٹ

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی عام انتخابات 2024 میں انتخابی نشان” مور“ لینے کی درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پرویزالٰہی کی مور کے نشان لینے کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن کا پرویز الٰہی کو گدھا گاڑی کانشان الاٹ کرنے فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

latest urdu news

پرویز الٰہی نے انتخابی نشان مور لینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا تھا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار پی پی 33 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دی ،انتخابی نشان ”مور“ الاٹ نہیں کیا جارہا ہے، درخواست میں یہ استدعا کی گئی تھی کہ انتخابی نشان ”مور“ الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔