اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کیپٹن (ر) صفدر نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے بچے کو بوسہ دیدیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے بچے کو بوسہ دیدیا۔

ایکس اکاؤنٹ پر کیپٹن (ر) صفدر نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کارکنوں اور سکیورٹی کے ہمراہ کہیں جارہے ہیں۔اس موقع پر ایک بچہ ایک ڈنڈے پر دو جھنڈے اٹھائے کھڑا تھا، بچے کو دیکھتے ہی وہ اس کی جانب آئے اور اس سے گلے ملے، سر پر ہاتھ پھیرا اور اسے بوسہ بھی دیا۔

کیپٹن(ر) صفدر نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ بچے بھی توہمارے ہیں، انکی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر ردعمل بھی سامنے آرہا ہے، ایک صارف طنزاََ لکھا آج زندگی میں پہلی بار کسی ن لیگ کے بندے کو ایک چھے کام کرتے دیکھا ہے۔

بشری بی بی کو گرفتاری دینے کا مشورہ کس نے دیا؟