اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کیخلاف درخواست سابق آرمی چیف سمیت 9 افراد نے مشترکہ طور پر دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیتن یاہو پر فوجداری مقدمات ہیں، وہ وزیراعظم کے عہدے پر نہیں رہ سکتے۔

درخواستگزار کا مزید یہ کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے غزہ جنگ میں ذاتی مفادات ہیں۔

مری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے فوج کا ریسکیو آپریشن جاری