مری میں برفباری سے سیاح امڈ آئے، ٹریفک جام

مری میں ایک رات میں ایک فٹ سے زیادہ برفباری کے بعد سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا۔

مری میں ہونیوالی برفباری کے باعث مختلف مقامات پر سیاح پھنس گئے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مری کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام جاری ہے، متعدد فیمیلز کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔

عمران خان کیساتھ جو ظلم ہو رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، حامد خان

واضح رہے کہ اس سے قبل سی ٹی او راولپنڈی شدید سردی اور برفباری کے سبب مری آنے والے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر چکے ہیں۔

سیاح اپنی گاڑی کے ٹائر چین چڑھا لیں تاکہ سلپ ہونے سے بچا جاسکے اور اپنی گاڑیوں کو مناسب جگہ پارک کریں، سی ٹی او نے سیاحوں کو برفباری کے دوران روڈ کھڑے ہو کر سیلفیاں لینے سے بھی منع کیا تھا۔