اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل، محسن نقوی مضبوط امیدوار

لاہور، پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب پی سی بی گورننگ بورڈ کے خصوصی اجلاس میں کل ہوگا۔

پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس کل ہو گا، جس میں چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کیا جائے گا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نئے چیئرمین پی سی بی کیلئے مضبوط امیدوار ہیں، پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس الیکشن کمشنر شاہ خاور نے طلب کیا ہے، گورننگ بورڈ میں پیٹرن کے دو نمائندے محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے شامل ہیں۔

latest urdu news

اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری یا کوئی اور نمائندے نان ووٹنگ ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔

محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کیلئے مضبوط امیدوار ہیں وہ اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔