اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ملک بھر میں بلا تعطل انٹرنیٹ اور موبائل سروس جاری رکھنے کے حکم برقرار

کراچی، سندھ حکومت نے ملک بھر میں بلا تعطل انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس جاری رکھنے کے حکم امتناع کو برقرار رکھا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے ملک میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل کیخلاف درخواست کی سماعت کی جس دوران عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلتا تو کہیں اور کیا چلتا ہوگا، لگتا ہے الیکشن کے بعد ٹھیک ہو جائے گا۔

برگر کا اسٹال لگانے والا قومی اسمبلی کے الیکشن میں کھڑا ہو گیا

عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی اور عدالت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بلاتعطل بحال رکھنے سے متعلق حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم دیاہے۔

عدالت نے موبائل انٹرنیٹ سروس بھی بلا تعطل جاری رکھنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔