اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عوام مسلط شدہ حکومت کو تسلیم نہیں کریں، 8 فروری کو خلق خدا فیصلہ سنائے گی، بیرسٹر گوہر علی

بونیر، تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ عوام مسلط شدہ حکومت کو تسلیم نہیں کریں ،8 فروری کو خلق خد ا فیصلہ سنائے گی۔

ورکرز کنونشن سے خطاب میں بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن ہمارے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں، ہمارے امیدواروں کو کاغذات نامزدگیوں کے دوران مشکلات پیش آئیں، ہمارا انتخابی نشان چھین لیا گیا، 8 فروری کے دن فیصلہ ہو جائے گا۔

حبا فواد کا نام نو فلائی لسٹ سے نکلوانے پر عدالت میں سماعت

بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ عوام کبھی مسلط شدہ حکومت تسلیم نہیں کریں گے، ہم پارلیمان میں خریدو فروخت والوں کا راستہ روکیں گے دھاندلی کے ذریعے لائی گئی حکومت ملکی معیشت مزید تجربے کی متحمل نہیں ہو سکتی، جسکے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں وہ پارلیمنٹ میں نہیں جائے گا۔