اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کا نام بتا دیا

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کے نئے ترانے کا نام مداحوں اور شائقین کرکٹ کیساتھ شیئر کر دیا۔

گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ترانے کے نئے نام بارے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

عوام مسلط شدہ حکومت کو تسلیم نہیں کریں، 8 فروری کو خلق خدا فیصلہ سنائے گی، بیرسٹر گوہر علی

علی ظفر نے پاکستان سُپر لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹ ری شیئر کی جس میں ترانے کی دُھن تھی اور ساتھ ہی پوسٹ پر لکھا تھا کہ “جب مقابلہ ہو ٹکر کا تو کُھل کے کھیل”۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو ہوگا، پہلا میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔