اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

آرمی چیف کی الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں اور جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کو انتشار اورپولرائزیشن کی سیاست سے آگے بڑھنے کے لیے مستحکم ہاتھوں کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ انتشار اور پولرائزیشن 250 ملین آبادی والے ترقی پسند ملک کے لیے موزوں نہیں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ قوم کو انتشار اور پولرائزیشن کی سیاست سے آگے بڑھنے کے لیے مستحکم ہاتھوں اور ایک شفا بخش رابطے کی ضرورت ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا پولیس اہلکار کو تھپڑ، مقدمہ درج

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کی اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے آزادانہ اور بلا روک ٹوک شرکت جمہوریت کے لیے ان کے عزم کا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات جیتنے اور ہارنے کا مقابلہ نہیں بلکہ عوام کے مینڈیٹ کا تعین کرنے کی مشق ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے آئین پاکستان پر اپنا مشترکہ اعتماد ظاہر کیا ہے۔ اب تمام سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ سیاسی پختگی اور اتحاد کے ساتھ اس کا جواب دیں۔

عام انتخابات میں بڑے برج گر گئے

آرمی چیف نے کاہ کہ عام انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر پوری پاکستانی قوم، نگراں حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان، سیاسی جماعتوں اور تمام جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی۔