اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سانحہ 9 مئی کیسز: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور

سانحہ 9 مئی سے متعلق 12 کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت مںظور ہو گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے سانحہ 9 کے کیسز میں ضمانت سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔

عمران خان کی جی ایچ کیو اور آرمی میوزیم حملہ سمیت 12 مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی۔

آرمی چیف کی الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں اور جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد

عدالت نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے تمام ملزمان ضمانتوں پر ہیں اس لیے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

شاہ محمود قریشی کی بھی 13 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی۔ ضمانت منظور ہونے کے باوجود عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی رہائی کا امکان نہیں کیونکہ دونوں رہنما سائفر کیس میں سزا یافتہ ہیں۔

عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔