اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

غیر قانونی اخراجات کیس: سابق صدر فرانس کو 6 ماہ قید کی سزا

پیرس، فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو 2012 میں انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی اخراجات کا جرم ثابت ہونے پر 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس کی عدالت نے سابق صدر کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا، کرپشن کے مختلف الزامات پر سابق صدر کو گھر پر نظر بند کردیا گیا ہے،  2007 سے 2012 تک وہ فرانس کے صدر رہے، سابق صدر کی 6 ماہ کی سزا پر انہیں جیل کے بجائے گھر میں نظر بند کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

سابق صدر کے وکیل نے کہا ہے کہ سزا کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کریں گے۔