اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

میں نے 70 ہزار ووٹوں سے ہارے امیدواروں کو جتوایا: کمشنر راولپنڈی

کمشنر راولپنڈی نے انتخابی بے ضابطگیوں پر استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر ہارے ہوئے امیدواروں کو جتوانے کیلئے شدید دباؤ تھا۔

راولپنڈی کے کمشنر نے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے الیکشن کروانے کے لیے تعینات کیا گیا لیکن میں شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا میں نے لوگوں کو 70 ہزار ووٹوں سے ہارے امیدواروں کو جتوایا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی راولپنڈی میں جعلی مہریں لگائی جارہی ہیں، مجھ پر غلط کام کرنے کے لیے شدید دباو ڈالا گیا، میں قوم سے معافی مانگتا ہوں میں اپنے جرم پر خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔

مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو ملکر حکومت بنانے کی دعوت دیدی

کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ مجھے اور چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے میں نے آج صبح فجر کی نماز کی بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

لیاقت علی چھٹہ نے مزید کہا کہ میں نے پوری قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے، میں اپنے ریٹرننگ افسران سے معافی مانگتا ہوں جو لوگ رات ہار رہے تھے ان کو ہم نے صبح جتوا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام بیوروکریٹس کو کہتا ہوں کہ کوئی بھی غلط کام نہ کریں میں غلط کام کرنے پر اپنے آپکو پولیس کے حوالے کرتا ہوں ہم نے 14 امیدواروں کو غیر قانونی طور پر جتوایا ہے۔