اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پنجاب اسمبلی کے اراکین نے حلف اٹھا لیا

پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر سبطین خان نے حلف اٹھانے والے اراکین کو مبارک باد دی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا، اسپیکر سبطین خان نے اراکین سے حلف لیا۔

مسلم لیگ ن، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے حلف اٹھایا۔

عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی وجہ بتا دی

اسپیکر سبطین خان نے اراکین سے حلف لینے کے بعد کہا کہ حلف اٹھانے والے اراکین کو مبارک ہو، اپنی اور سیکریٹریٹ کی جانب سے ارکان اسمبلی منتخب ہونے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اسپیکر سبطین خان نے ہدایت کی کہ گیلری میں موجود لوگ نعرے بازی اور شور نہ کریں، اللہ آپ کو حوصلہ دے کہ ایک دوسرے کی بات تسلی سے سنیں۔

بیرسٹر گوہر کو چیئرمین شپ کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ شیر افضل مروت نے وجہ بتا دی

پنجاب اسمبلی میں آج حلف اٹھانیوالے اراکین کی تعداد 313 ہے، پنجاب اسمبلی میں 367 نشستوں میں سے 313 پر اراکین نے حلف اٹھایا۔

اجلاس میں بتایا گیا کل اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات جمع کرانے اور چانج پڑتال کا وقت آج شام 5 بجے تک ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔