کالج پہنچنے کے لیے روزانہ 2 گھنٹے کی فلائٹ لینے والا طالب علم

کیلگری سے تعلق رکھنے والے کینیڈین طالب علم نے گھر سے اسکول تک فاصلہ طے کرنے کے لیے فضائی سفر پر مجبور ہو گیا۔

ٹم چین ہفتے میں دو بار کیلگری سے وینکوور کے لیے اڑان بھرتا ہے اور تقریباً $150 فی راؤنڈ ٹرپ فلائٹ خرچ کرتا ہے، جس کا حساب تقریباً $1200 فی مہینہ ہوتا ہے (2 لاکھ 48 ہزار 346 روپے)۔

دو بار فضائی سفر کرکے گھر سے 670 کلومیٹر دور وینکوور کی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے اسکول آف اکنامکس میں کلاس میں شرکت کرتا ہے۔

منظور وسان کا پیر صدر الدین شاہ کو خیر پور سے الیکشن لڑنے کا چیلنج

ٹم چین کے لیے وینکوور میں اپارٹمنٹ کرائے پر لینا بہت مشکل ہے کیونکہ وہاں ایک کمرے کا اپارٹمنٹ بھی ڈھائی ہزار ڈالر تک کے ماہانہ کرائے پر دستیاب ہے۔

کیلگری سے وینکوور تک کی پرواز 111 ڈالر کی ہے۔ مہینے بھر میں فضائی سفر کی مد میں ٹم چین کو 890 ڈالر ادا کرنا پڑتے ہیں۔ وینکوور میں رہنے کی قیمت سے یہ رقم کہیں کم ہے۔

وینکوور میں رہنے کی قیمت اور گھر کے کرائے غیر معمولی ہے جس کے باعث مقامی باشندوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔