امریکی شخص کو گلے کی چین نے نئی زندگی دے دی۔
امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کی چین نے اسے اس گولی سے بچالیا جو گلے میں لگنے والی تھی، 22 کیلیبر کی گولی امریکی شخص کی اس چین میں دھنس گئی جو اس شخص کے گلے میں لٹک رہی تھی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کے نام کا تذکرہ تو نہیں کیا گیا لیکن وہ شخص بس معمولی زخمی ہوا ہے، کولوراڈو کے شہر کامرس سٹی کی پولیس نے خود آلود چین کی فوٹوز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس شخص نے گولی کو دھوکا دے دیا مگر حقیقت تو یہ ہے کہ وہ گولی اسے لگی تھی لیکن اسکے گلے میں لٹکی ہوئی چین نے اسے بچا لیا۔
کہا گیا ہے کہ چاندی کی چین 10 ملی میٹر چوڑی تھی اسی وجہ سے وہ شخص اب بھی زندہ ہے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے اسکے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔
زمینی حقائق کے مطابق گلے کی چین گولی کو روک نہیں سکتی تھی، حقیقت میں بات یہ ہے کہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے، یہ چین وغیرہ صرف ایک وقتی آڑ تھی، کیونکہ اس شخص کی زندگی ابھی باقی ہے۔