الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3 حلقوں کے نمائندوں کی جیت سے متعلق شکایت دوسری عدالتوں میں منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے انجم عقیل، طارق فضل چوہدری اور خرم نواز کی درخواست منظور کرلی۔
الیکشن کمیشن نے انجم عقیل، طارق فضل اور خرم نواز کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ 3 حلقوں سے متعلق درخواستیں دوسری عدالتوں کو منتقل کی جائیں۔
یاد رہے کہ فروری 2024 کے عام انتخابات میں اپوزیشن امیدواروں نے اسلام آباد کی تین نشستیں جیتنے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں پر دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے تین رہنماؤں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو روک دیا تھا جبکہ معاملہ الیکشن ٹربیونل میں زیرسماعت تھا۔
اتحادی رہنماؤں نے انتخابی عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور معاملے کو دوسری عدالت میں بھیجنے کی درخواست دائر کی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔