اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ایم کیو ایم نے بجٹ کیلئے اپنے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھ دیے

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے نئے مالی سال کے حوالے سے اپنے مطالبات وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیج دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں کراچی کے لیے 5 سالہ سماجی و اقتصادی ترقی کا منصوبہ شامل کیا جائے۔

ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے پاس صوبائی حکومت نہیں ہے لہٰذا وفاقی حکومت ہمارے ایم این ایز کے لیے فنڈز جاری کرے اور اسی تناظر میں ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے کراچی، حیدرآباد اور ایم کیو ایم کے لیے 38 ارب روپے کے فنڈز کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسی سال متحدہ قومی موومنٹ نے واٹر سپلائی پروجیکٹ کی تکمیل کا مطالبہ بھی کیا تھا، کراچی کے لیے S3 سیوریج پروجیکٹ، کامیاب یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے گرین لائن، بلیو لائن اور کراچی سرکل ریلوے منصوبوں کی توسیع کے ساتھ ساتھ بن قاسم ٹیکسٹائل سٹی منصوبے کے لیے بجٹ میں فنڈز برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے، جس میں کراچی کی بندرگاہ سے فریٹ کوریڈور بھی شامل ہے۔

latest urdu news