اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عافیہ کافی کمزور ہوچکی ہیں، انکے سر پر شاکس لگائے گئے، فوزیہ صدیقی

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی امریکی جیل میں ان سے ملاقات کے بعد کراچی واپس پہنچ گئیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ پچھلی بار کے مقابلے میں زیادہ کمزور ہے اور کہا کہ عافیہ کے سر پر کرنٹ کے شاکس لگائے گئے ہیں۔

فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ہم ملاقات میں 3 گھنٹے تک چیختے رہے اور اس کے درمیان شیشے کی دیوار تھی۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ کو لیجانے کے بعد میں وہیں رہی کیونکہ پچھلی بار ملاقات میں میری چابیاں گم ہوگئیں تھیں اور اس بار میرا فون کام نہیں کر رہا تھا۔

فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارے وکیل افغانستان گئے اور اس پر ریسرچ کی اور وہ فیملی مل گئی جس نے عافیہ صدیقی کو اپنے پاس رکھا تھا

فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پچھلی اور موجودہ حکومتیں اس جرم میں پوری طرح ملوث رہی ہیں اور میری حکومت سے درخواست ہے کہ عافیہ کی واپسی کے لیے تیاریاں کی جائیں۔

latest urdu news