پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ کچھ گیندیں توقع کے مطابق بیٹ پر نہیں آئیں۔
فخرزمان، شاداب خان، عماد وسیم کو جب سنگلز بنانی تھیں تو وہ لمبی لمبی ہٹیں لگاتے رہے لیکن جب ہٹیں لگانے کا ٹائم تھا تو وہ سنگلز لیتے رہے۔
بھارت نے 6 رنز سے میچ جیت کر پاکستان کی سپر ایٹ تک رسائی تقریباََ ناممکن بنا دی ہے، اگر امریکہ نے آئرلینڈ کو ہرا دیا تو پاکستان کیلئے ورلڈکپ کا سفر اختتام کو پہنچ جائے گا۔
پاک بھارت میچ میں شکست کے بعد بابراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ابتدائی 10 اوورز میں اچھی بیٹنگ کی لیکن بقیہ کے 10 اوورز میں اچھی بیٹنگ نہ ہوسکی۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ پچ اچھی تھی، کچھ گیندیں توقع کے مخالف رہی اس لیے وہ بیٹ پر نہیں آسکی۔
واضح رہے کہ پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیکر قومی ٹیم کے ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میں رسائی تقریباََ ناممکن بنا دی ہے۔