اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,972FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پنجاب پولیس کی شاہد آفریدی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی تردید

پنجاب پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کیخلاف دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی تردید کردی۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پنجاب پولیس کا بیان شیئر کیا ہے۔ فیس بک پر جاری بیان میں پنجاب پولیس نے وضاحت کی ہے کہ بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی کیخلاف تھانہ روات ضلع راولپنڈی میں دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج ہونے کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کردیں

پنجاب پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر دیگر افراد کیخلاف درج کروائی ہے اور متن میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر چلنے والے اشتہار کا ذکر کیا ہے۔