اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

روسی سیاح کو ہتھنی نے زمین پر پٹخ دیا

روسی سیاح کو ہتھنی کی سواری کرنا مہنگا پڑ گیا جسے ہتھنی نے زمین پر پٹخ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ راجستھان کے شہر جے پور میں قائم امیر قلعہ میں پیش آیا جہاں سیاح بڑی تعداد میں رخ کرتے ہیں۔

امیر قلعہ میں سیاحوں کو ہاتھوں کی سیر بھی کروائی جاتی ہے اسی سلسلے میں ایک روسی خاتون ہتھنی کے پاس موجود تھی ہتھنی اچانک بپھر گئی اور اسی نے روسی خاتون کو اپنی سونڈ سے اٹھا کر ہوا میں گھمایا اور پھر زمین پر پٹخ دیا۔

مری میں برفباری سے سیاح امڈ آئے، ٹریفک جام

خاتون کو علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا، گوری نامی ہتھنی نے گزشتہ سال میں ایک دکاندار پر بھی حملہ کیا تھا جو کافی زخمی ہوا تھا۔