اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بلاول نے آج بھٹو کی سیاست کو دفن کر دیا، بیرسٹر گوہر خان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے بلاول بھٹو نانا کی سیاست دفن کرکے گیا ہے، اپنے نام کے ساتھ بھٹو لگا کر کوئی بھٹو نہیں بن جاتا، وہ ہار کہاں گئے جو سوئس میں پڑے تھے؟

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ انہیں جمہوریت اور حقوق پر اتنا گھمنڈ ہے تو جب ہماری عورتیں جیل گئیں تو کیا انہوں نے ایک لفظ مذمت کا کہا؟ ہمیں تو درس دیتے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں خیالات کا اظہار کرتے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اپنے گریبانوں میں جھانکیں، یہ اپنے مفادات کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں، ان کو جمہوریت راس نہیں آتی، یہ سب پاور شیئرنگ پر یقین رکھتے ہیں۔

latest urdu news

بیرسٹر گوہر نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ کیا کوئی اور بندہ نہیں کہ یہ صدارت زرداری کو دے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا کوئی بھائی یا بھتیجا یہاں نہیں بیٹھا، ہمارے 100 ان کے 200 پر بھاری ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گیس بجلی تو دور ہمیں پانی بھی میسر نہیں، یہ ان کی چار دہائیوں کا ثمر ہے جو عوام کو ملا ہے اس لیے عوام نے ان کو ریجیکٹ کردیا ہے جب کہ اس دفعہ ایم کیو ایم بھی ٹکٹ لینے والوں کی لائن میں لگ گئی اور اپنے اصولوں کی سودے بازی کی، انہوں نے کراچی میں ہماری 15 سیٹیں لی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ سائفر ایک حقیقت ہے، جس نے حکومت ختم کی اس کا ٹرائل ہونا چاہیے، ناکہ اس کا جس کی حکومت ختم کی گئی۔