اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,946FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستانی باکسر اٹلی میں خاتون باکسر کے بیگ سے رقم چوری کرکے فرار

پاکستانی باکسر اٹلی میں ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے رقم چوری کرکے غائب ہوگیا۔

پاکستان کی باکسنگ ٹیم ان دنوں اٹلی میں ہے جہاں پیرس اولمپکس کے کوالیفائنگ راونڈ جاری ہیں، پاکستان ٹیم میں تین مرد اور دو ویمنز باکسر شامل ہیں۔

سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن کرنل ناصر تنگ نے قومی باکسر زوہیب رشید کی جانب سے ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے پاؤنڈ چوری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون باکسر ٹریننگ کیلئے باہر گئیں تو زوہیب رشید نے ہوٹل کے استقبالیے سے کمرے کی چابی لی اور بیگ سے پاؤنڈ لیکر فرار ہو گئے۔

latest urdu news

کرنل ریٹائیرڈ ناصر تنگ نے بتایا کہ زوہیب رشید اپنی پہلی فائٹ کیلئے بھی نہیں آئے اور 51 کلو گرام کیٹگری میں زوہیب رشید کے مدمقابل باکسر کو واک اوور دے دیا گیا۔

سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے کہا کہ زوہیب رشید کل سے لاپتہ ہیں جس کی پولیس میں رپورٹ بھی درج کرا دی ہے۔

خیال رہے کہ زوہیب رشید نے 2022 میں ایشین چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا، زوہیب رشید جونئیر سطح پر بھی میڈل جیت چکے ہیں۔