اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صدارتی انتخاب، امیدواروں کے حتمی نام سامنے آ گئے

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی صدارتی امیدوار ہیں۔ دونوں کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔

حکومتی اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری ہیں جبکہ محمود خان اچکزئی سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار ہیں۔

latest urdu news

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی اور صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے تھے۔

صدارتی اتخابات کے لیے پولنگ 9 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گی۔