اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن نے 26 روز بعد فارم 45 ویب سائٹ پر جاری کر دیے

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے 26 روز بعد بلآخر فارم 45 ویب سائٹ پر جاری کر دیے۔

الیکشن ایکٹ الیکشن کمیشن کو پابند کرتا ہے کہ وہ 14 دن کے اندر تمام فارم 45 ویب سائٹ پر ڈالے گا۔ قانون کے مطابق 14 دن کے اندر فارم 45 کو ویب سائٹ پر جاری کرنا لازمی ہے۔

الیکشن ایکٹ کی شق 95 کی ذیلی شق 10 اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو پابند کرتی ہے۔

latest urdu news

الیکشن کمیشن نے دیگر انتخابی فارمز بھی جاری کر دئیے، الیکشن کمیشن نے فارم 45، 46، 48 اور 49 جاری کیے۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوں کے فارمز جاری کیے۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ وائز فارمز جاری کیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین نے الکیشن کمیشن کیخلاف فارم 45، 46، اور 48 جاری نہ کرنے پر درخواست دائر کر رکھی تھی جسے آج قابل سماعت قرار دے دیا گیا تھا۔