اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شہباز شریف کا کے پی میں بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے امداد کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کے پی میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق ہونیوالے افراد کیلئے فی کس 20 لاکھ امداد دینے کا اعلان کردیا ہے۔

زخمی ہونے والوں کیلئے 5 لاکھ اور جن کے مکانات تباہ ہوئے ہیں ان کیلئے 7 لاکھ امداد دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

گورنر ہاؤس پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں سے سب سے زیادہ تباہی کے پی کے میں آئی تھی۔

latest urdu news

شہباز شریف کا یہ کہنا تھا کہ افسوسناک سانحے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 27 افراد بے گھر ہو گئے تھے، میرے لیے بڑی دکھ کی بات تھی، اس لیے آج میں متاثرہ فیملیز سے اظہار تعزیت کیلئے آیا ہوں۔