اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پرعائد ہوگی، پی ٹی آئی

اسلام آباد، پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ٹیمپرنگ کے بعد کچھ پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کی شرح 99 فیصد کردی گئی جو بظاہر ناممکن ہے، ہم اس حوالے سے جلد ایک وائٹ پیپر جاری کرنے والے ہیں۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ہمارے، جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی سمیت مصطفیٰ نواز کھوکھر کے پاس ایک جیسے فارم 45 ہیں جبکہ طارق فضل چوہدری کے پاس کچھ اور فارم 45 ہیں، ہم پرچہ کرکے ریٹرننگ افسر کو فارغ کروائیں گے۔

latest urdu news

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا یہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیں گے پھر اشرافیہ کھا جائے گی اور عوام قرضہ پورا کرے گی، عدلیہ کو چاہیے وہ ان ڈاکوؤں اور اشرافیہ کو روکے، واضح کر دوں ڈاکوؤں سے کوئی بات نہیں ہوگی، ایک سوال کے جواب میں شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قتل کرنے اور ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے، دہشتگرد سارا پاکستان چھوڑ کر اڈیالہ جیل کیوں گئے یہ سوالیہ نشان ہے؟ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو ساری ذمہ داری حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر ہوگی۔