اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ہم صرف پارلیمنٹ میں نہیں باہر بھی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

لاہور، جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم صرف پارلیمنٹ میں نہیں پارلیمنٹ کے باہر بھی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔

جے یو آئی پنجاب کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میری جماعت کو کہا جاتا ہے کہ فلاں امیدوار کو ہمارے حق میں بٹھاؤ، ہمارے امیدواروں سے پیسے مانگے جاتے ہیں، اگر ہم نے ثبوت پیش کیے تو آپ کیلئے کوئی جائے پناہ نہیں بچے گی، دھاندلیوں سے پارلیمنٹ بنتی رہے گی تو پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو بیٹھے گی، ہمیں جمہوریت کے مطابق تسلسل سے چلنے کیوں نہیں دیا جارہا ہے۔

latest urdu news

سربراہ جے یوآئی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے کہا کہ اپوزیشن میں آجائیں، کہیں تحریک کا نشانہ نہ بن جائیں، پارلیمنٹ کی حیثیت نمائشی ادارے کی ہے اور جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے، امریکہ کو معلوم ہے یہی لوگ ہمارے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں، ہمارا منشور ہے کہ محکوم لوگوں کی آواز بنتے ہیں۔