اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بھارت میں سڑک پر نماز ادا کرنیوالے کو لاتیں مارتے اہلکار کی ویڈیو وائرل

دہلی پولیس کے ایک اہلکار کیجانب سے سڑک پر نماز ادا کرنے والے نمازیوں کو لاتیں مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

کانگریس سے تعلق رکھنے والے بھارتی رکن پارلیمنٹ عمران پرتاب گڑھی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم (ایکس) پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اہلکار بنیادی انسانی اصولوں سے بھی ناواقف ہے۔

یہ واقعہ دہلی کے علاقے اندرلوک میں پیش آیا جہاں رش کے باعث کچھ لوگ سڑک پر نماز ادا کرر ہے تھے، دہلی پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور لوگوں کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کرنے لگے، اس دوران 1 اہلکار کو سجدے میں موجود نمازیوں کو لاتیں مارتے ہوئے دیکھا گیا۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کے 1 اعلیٰ افسر نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کی انکوائری شروع ہوچکی ہے۔