اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہو گی

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے امیدوار 14 مارچ سے کاغذات نامزدگی لے سکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 17مارچ کو شائع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 مارچ کو ہو گی جبکہ اپیلیں 21 مارچ تک جمع ہو سکیں گی۔

latest urdu news

الیکشن ٹربیونلز 25 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 26 مارچ کو آویزاں کی جائیں گی جبکہ کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک واپس لیے جا سکتے ہیں۔

شیڈول میں کہا گیا ہے کہ سینٹ الیکشن کیلئے پولنگ 2 اپریل کو ہو گی، سینیٹ نشستوں کے لیے ووٹ پارلیمنٹ، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں ڈالے جائیں گے۔