اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

محمد مصطفیٰ فلسطینی اتھارٹی کے نئے وزیراعظم مقرر

فلسطینی صدر محمود عباس نے محمد مصطفیٰ کو فلسطینی اتھارٹی کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔

محمد مصطفیٰ کو نیا وزیراعظم مقرر کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے، محمد مصطفیٰ کو بطور وزیراعظم تقرری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گورننگ باڈی پر اصلاحات کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے جس میں مقبوضہ بیت المقدس سمیت فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں گورننس کو بہتر کیا جائے گا۔

latest urdu news

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعظم محمد مصطفیٰ غزہ کی پٹی میں ریلیف کے کاموں، اسٹرکچر کی بحالی اور فلسطینی اتھارٹی کے اداروں میں اصلاحات کے کاموں کی سربراہی کریں گے۔
محمد مصطفیٰ کا تقرر سابق وزیراعظم محمد شتیہ کی جگہ کیا گیا ہے جنہوں نے فروری میں اپنی حکومت سے استعفیٰ دیا تھا۔