اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

یوٹیوبر عادل راجہ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ خارج

لندن، پولیس نے سوشل میڈیا پر سرگرم یوٹیوبر عادل راجہ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ خارج کردیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ ساؤتھ ایسٹ عادل راجہ کیخلاف 9 مئی کو دہشتگردی پر اکسانے کے حوالے سے مزید کارروائی نہیں کرے گی، اس لیے پولیس نے عادل راجہ کیخلاف شواہد کی کمی کے سبب کیس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عادل راجہ کو گزشتہ برس 12 جون کو ٹیمز ویلی پولیس نے دہشتگردی پر اکسانے کے الزام میں چشم کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔

latest urdu news

یاد رہے کہ عادل راجہ کو برطانیہ سے باہر ایک غیر برطانوی شخص کو اکسانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کو گرفتاری کے بعد 3 مرتبہ ضمانت ملی، پولیس نے انکے کمپیوٹر کا تفصیل سے جائزہ بھی لیا۔