اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مسجد سے گھر آنیوالا پاکستانی نژاد بچہ چاقو کے وار سے لہولہان

برطانیہ میں مسجد سے گھر آنیوالے پاکستانی نژاد کمسن بچے کو غنڈہ گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ واقعہ اسکاٹ لینڈ میں کلاسگو کا کوئنز پارک کے قریب پیش آیا جہاں 13 سالہ پاکستانی نژاد کمسن مسجد سے گھر واپس جارہا تھا کہ حملہ آوروں نے چاقو کے وار سے اسے لہو لہان کردیا۔

اطلاع ملتے ہی کمسن بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق پارک کے قریب سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کو گرفتار کرکے انہیں عدالت میں پیش کردیا گیا ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہے۔