اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ابرار احمد اور سعود شکیل پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد اور سعود شکیل پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

جمعہ کی شب کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد اور سعود شکیل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے، جس پر دونوں کرکٹرز پر لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

ابرار احمد کو کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 4,2 کیخلاف ورزی کے تحت جرمانہ کیا گیا، انہوں نے دوران میچ امپائرز کے احکامات کو نظر انداز کیا تھا۔

latest urdu news

یہ واقعہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کے 19 ویں اوور میں پیش آیا تھا اسی میچ میں سعود شکیل بھی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 5۔2 کیخلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔

12 ویں اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز سلمان علی آغا کو آؤٹ کرنے کے بعد سعود سلمان کے قریب گئے اور ایسے ریمارکس دیے جو بلے باز کو مشتعل کر سکتے تھے، دونوں کھلاڑیوں نے الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری محمد جاوید کیطرف سے تجویز کردہ پابندیوں کو قبول کیا۔