اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

تھانہ علی پور چٹھہ پولیس کی کاروائی فیضو گینگ کے 3 ارکان گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

انہی احکامات کے پیش نظر اے ایس پی وزیر آباد محمد رضا کی زیر نگرانی ایس ایچ او علی پور چٹھہ انسپکٹر امتیاز احمد نے اپنی پولیس ٹیموں کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ رابری، شاپ رابری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث فیضان عرف فیضوگینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 3 عدد موٹر سائیکلیں، 1 لاکھ 70 ہزار روپے نقدی، 4 عدد موبائل فونز اور 2 عدد پسٹل تیس بور برآمد۔

latest urdu news

گرفتار کیے گئے ملزمان میں فیضان عرف فیضو، امیر حمزہ اور رزاق علی شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں گینگز کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے علی پور اور اس کے مضافات میں روڈ رابری، شاپ رابری اورموٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔

گرفتار ملزمان سے 13 عدد مقدمات ٹریس کیے گئے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرنے پر لوگوں نے مقامی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ مجرمان کو اپنی روش بدلنا ہو گی، راہ راست پر لانے کے لئے ہر قانونی راستہ اپنائیں گے۔

سی پی او نے ایس ایچ او علی پور چٹھہ انسپکٹر امتیاز احمد اور انکی پولیس ٹیموں کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔