اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,302FansLike
9,999FollowersFollow
568,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کی رہائی پوری قوم کا مطالبہ ہے، فیصل جاوید

پشاور، رہنما پی ٹی آئی اور سینیٹ کی نشست کیلئے امیدوار فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی پوری قوم کا مطالبہ ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن آف پاکستان آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ان کے کاغذات نامزدگی پر بے بنیاد اور بے تکا اعتراض کیا گیا۔

کے پی میں سینیٹ کے انتخابات بروقت ہونگے، سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹنگ کے ذریعے کروائے جائیں، خفیہ رائے دہی کا ووٹ ختم کیا جائے۔

latest urdu news

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو تاریخ کا بڑا جلسہ اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا، حکمران اپنے کیسز ختم کرنے میں لگے ہیں انہیں غریب کی کوئی پرواہ نہیں، عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، عمران خان اور باقی تمام قیدیوں کیساتھ انتقامی کارروائی ختم کی جائے۔