اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر ہٹانے کی استدعا مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر ہٹانے کی استدعا مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے راشن بیگ پر نواز شریف کی تصویر اور راشن بیگ کی تقسیم سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس دوران درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ اس طرح آٹے کی تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے۔

latest urdu news

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر ہٹانے کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے رقم شہریوں کے گھر پہنچانے کے معاملے پر نوٹس لے لیا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کیجانب سے دیے گئے نگہبان رمضان پیکج کے راشن بیگز پر نواز شریف کی تصویر لگانے پر اپوزیشن نے بھی تنقید کی تھی۔