اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پارک میں 12 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

اسلام آباد، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں 12 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

خاتون کیجانب سے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ میری بیٹی کو اسکی دوست گھر سے لیکر گئی، میری بیٹی کی دوست کے بھائی نے اسکو ایف 9 پارک لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جب بیٹی رات کو گھر آئی تو اس نے کہا کہ دوست کے بھائی نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

latest urdu news

خاتون کا کہنا تھا کہ غریب طلاق یافتہ ہوں لوگوں کے گھروں میں کام کرکے بسر ہوتا ہے، بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ 16 مارچ کو پیش آیا تھا۔