قومی نعت خواں زبیر احمد گوجرانوالہ پولیس کے ایمبیسیڈر مقرر

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے فیصل آباد میں منعقد ہونے والے آل پاکستان نعت خوانی مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے گوجرانوالہ کامرس کالج کے طالب علم زبیر احمد کو گوجرانوالہ ریجن پولیس کا ایمبیسیڈر مقررکردیا۔

قومی نعت خواں زبیر احمد نے آر پی او آفس میں آر پی او طیب حفیظ چیمہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نعت خواں زبیر احمد نے شگفتہ انداز اور خوبصورت آواز میں نعت پڑی۔

آر پی او نے زبیر احمد کو اعزازی سرٹیفکیٹ دیا اور کہا کہ نعت گوئی آقا کریمﷺ سے محبت کا اظہار ہے نبی آخر زماں ﷺ سے والہانہ محبت و عقیدت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔

latest urdu news

نعت خواں زبیر احمد گوجرانوالہ کا فخر ہیں آئندہ پولیس کے ہونے والے پروگرامز میں بطور پولیس ایمبیسیڈر اپنی پر سوز آواز میں نعت خوانی کرکے دلوں کو منور کریں گے۔

اس موقع پر نعت خواں زبیر احمد کا کہنا تھا کہ آر پی او گوجرانوالہ کی طرف سے ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا میرے لیے باعث اعزاز ہے گوجرانوالہ پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

قومی نعت خواں نے مزید کہا کہ بوقت ضرورت گوجرانوالہ پولیس کیلئے ہمیشہ دستیاب ہوں گا۔