اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکانات بڑھ گئے

آل راؤنڈر عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکانات بڑھ گئے۔

ذرائع کے مطابق عماد وسیم فیملی اور دوستوں سے مشاورت کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور عماد وسیم کے درمیان رابطہ ہوا ہے اور دونوں نے ریٹائرمنٹ کے معاملے پر بات چیت کی، عماد وسیم نے چیف سلیکٹر سے ورلڈ کپ کا پلان بھی مانگ لیا اور سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے میں بھی یقین دہانی مانگ لی۔

latest urdu news

عماد وسیم کو ورلڈکپ تک کی یقین دہانی ملی تو ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عماد وسیم نے گزشتہ برس ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، انہوں نے پی ایس ایل میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسکے بعد انکی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے باتیں ہونے لگی ہیں۔