اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آج کے دن ہماری عزیم قوم اور ایک آزاد وطن کی تعمیرکی بنیاد رکھی گئی، صدر آصف زرداری

صدر پاکستان آصف زرداری نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ یقین ہے کہ ہم متحد ہو کر تمام رکاوٹوں کو عبور کر لیں گے۔

یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم تاریخی قرارداد پاکستان کی منظوری کی یاد منا رہے ہیں، 23 مارچ 1940 کو ہماری عزیم قوم اور ایک آزاد وطن کی تعمیر کی بنیاد رکھی گئی۔

صدر مملکت نے کہا کہ آئیے آج ہم اپنے گزشتہ سفر پر غور کریں، اپنی کامیابیوں کا جشن منائیں، ایک خوشحال اور متحد پاکستان کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

latest urdu news

صدر نے کہا کہ 1940 کی قرارداد پاکستان ہماری تاریخ میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتی ہے، اس قرارداد سے 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام کا راستہ ہموار ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم اور ساتھیوں نے علامہ اقبال کے خواب کو حقیقت میں ڈھالنے کیلئے انتھک محنت کی، آج کے دن ہم ان کے عزم اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزادی سے لے کر اب تک کے سفر میں ہم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور ہماری مسلح افواج، سول انتظامیہ اور پولیس نے قوم کی سلامتی اور خودمختاری کویقینی بنایا۔