اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کا رانا ثناء اللہ کیخلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کیخلاف مقدمہ درج کروا رہے ہیں اور اگر پولیس ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کور کمیٹی اجلاس میں مہنگائی کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

آنے والے تمام دنوں میں مہنگائی کے تمام ریکارڈز ٹوٹنے کا امکان ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومتی اقدامات کرنے کی ضرروت ہے۔

latest urdu news

رؤف حسن نے کہا کہ سجاد برکی اور عاطف خان کیخلاف شدید پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جسکی کور کمیٹی کے اراکین نے شدید مذمت کی ہے۔