اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

9 مئی کیسز: سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان دوبارہ گرفتار

راولپنڈی، 9 مئی کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پانچوں ملزمان کو 16 ایم پی او احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا، ایم او کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 20 مارچ کو ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی اور ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں مچلکے جمع کرانے کے بعد گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

latest urdu news

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے 5 جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 19 ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔