اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چچا اور چچی کے مبینہ تشدد سے 7 سالہ بچہ جاں بحق

گوجرانوالہ، چچا اور چچی کے مبینہ تشدد سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے گوندلانوالہ میں چچا اور چچی نے مبینہ طور پر کم عمر بھتیجوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے 7 سالہ بچہ سلطان جاں بحق ہوگیا اور 2 سالہ ثقلین زخمی ہوا، پولیس کا بتانا ہے کہ بچوں کے والدین منشیات کے الزام میں جیل میں ہیں، کل بچوں کو مبینہ طور پر ڈنڈوں سے مارا پیٹا گیا تو 7 سال کے سلطان کی حالت بگڑ گئی۔

latest urdu news

زخمی بچے کو چچا اسپتال لے گیا اور بتایا کہ بچہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا، زخموں کی حالت دیکھ کر ڈاکٹرز نے پولیس کو بلالیا جبکہ اس دوران بچہ اسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔

واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔