اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

200 سے زائد پولیس افسران کی منشیات فروشوں کی سہولتکاری کا انکشاف

پنجاب میں 200 سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کے منشیات فروشوں کے سہولت کار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پنجاب پولیس کے سرویلنس برانچ کی تیار کردہ رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے، لاہور کے 10 اضلاع کے 234 پولیس افسران اور اہلکاروں کے نام شامل ہیں۔

لاہور کے 30 پولیس اہلکار منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں اور 35 مقدمات درج ہیں، فیصل آباد کے 62 پولیس ملازمین منشیات فروشی کی سہولت کاری میں ملوث پائے گئے ہیں اور ان میں مختلف سب انسپکٹر مختلف تھانوں میں تعینات ہیں۔

latest urdu news

بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے متعلقہ منشیات فروش گینگز کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل ہے جبکہ چرس، ہیروئن، آئس اور کرسٹل پاؤڈر جیسے نشے کی تفصیلات بھی رپورٹ کا حصہ بنائی گئیں۔