اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امریکا نے امداد نہ دی تو یوکرینی فوج کو روس کیخلاف جنگ میں پسپائی اختیار کرنا پڑے گی، یوکرین

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکا نے امداد نہ دی تو یوکرینی فوج کو روس کیخلاف جنگ میں پسپائی اختیار کرنا پڑے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرینی فوج پسپائی سے بچنے کی کوشش کررہی ہے لیکن امریکا نے تعاون نہ کیا تو یوکرین دفاع سے محروم رہ جائے گا، محاذ پر صورتحال مستحکم رہی تو نئی بریگیڈز کو تیار کرنا ممکن ہوسکتا ہے اور انہیں مسلح کیا جاسکتا ہے۔

latest urdu news

خیال رہے کہ پچھلے موسم گرما میں یوکرین کیجانب سے روس پر حملے کی کوشش ناکام رہی تھی، دوسری جانب یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے مشرقی یوکرین پر گزشتہ رات 4 میزائل فائر کیے، روسی فوج نے یوکرین کے 4 ریجنز میں 12 ڈرون داغے جن میں سے 9 مار گرائے تاہم یوکرین فوج کیجانب سے کسی جانی و مالی نقصان کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔