اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں کیلئے ایس او پیز طے پاگئے

راولپنڈی، جیل ملاقاتوں کے معاملے میں عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس اوپیز طے کر لیے گئے۔

ایس اوپیز کے مطابق عمران خان نے جیل ملاقاتوں کیلئے 3 فوکل پرسنز مقرر کردیئے ہیں جن میں بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی شامل ہیں، ایس اوپیز پر عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے دستخط کیے۔

ایس او پیز میں طے ہوا کہ جیل ملاقاتوں کیلئے ہر فوکل پرسن دو لوگوں کے نام دے گا اور ہفتے میں دو روز ملاقات ہوگی جبکہ منگل کو عمران خان سے فیملی اور جمعرات کو وکلا و دیگر شخصیات کی ملاقات ہوا کرے گی۔

ایس او پیز میں یہ بھی طے کیا گیا کہ عدالتی احکامات پر ملاقاتیں کرنے والوں کا معاملہ عمران خان کی رضا مندی سے مشروط ہوگا۔

دوسری جانب جیل رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو 10 جبکہ 28 مارچ کو 18 افراد نے عمران خان سے ملاقات کی۔

latest urdu news