اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ویڈیو وائرل: پتنگ اڑانے والے پولیس اہلکار معطل

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پتنگ اڑانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات پولیس اہلکاروں نے ہوا میں اڑا دیے۔

شہریوں کو پتنگ بازی سے روکنے کے بجائے پنجاب پولیس اہلکار خود ہی پتنگ اڑانے لگے، جسکی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں پنجاب پولیس کی وردی پہنے اہلکاروں کو پتنگ اڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، دوسری جانب سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی پتنگ اڑانے کی ویڈیو کچھ دن پہلے کی ہے تاہم انہیں معطل کردیا گیا ہے۔

latest urdu news

واضح رہے کہ چند روز قبل فیصل آباد کے ڈجکوٹ روڈ پر موٹر سائیکل سوار آصف گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔