اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بیان سے لاعلمی کے بعد شاہین کو پی سی بی نے بیان جاری کرنے سے روک دیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے پی سی بی کیجانب سے جاری خود سے منسوب بیان سے لاعلمی کے بعد ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی نے کوئی بھی بیان جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

شاہین آفریدی نے تفصیلی ٹوئٹ لکھ لی تھی لیکن بعد میں انہیں ٹوئٹ کرنے سے روک دیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی آج قومی ٹیم کے کیمپ کا دورہ کریں گے اور شاہد آفریدی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی بغیر مشاورت جاری کیے گئے بیان پر اپنے تحفظات محسن نقوی کے سامنے رکھیں گے، دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے ملاقات کریں گے جس دوران مستقبل کے پلان پر بات کریں گے، محسن نقوی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کیساتھ افطار بھی کریں گے۔

latest urdu news