اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گوجرانوالہ پولیس کی کاروائی چائنیز پراجیکٹ پر چوری کرنے والا گروہ گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

ایس پی سول لائنز ڈویژن بلال محمود سلہری اور ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ عارف محمود خان کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرانوالہ انسپکٹر قیصر عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے کیو میٹل نامی چائنیز پراجیکٹ سے 1.5 کروڑ روپے مالیت کا سامان چوری کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 1.5 کروڑ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے سن پاؤ نامی چائینز کے حوالے کر دیا جس پر چائنیز شہریوں نے سی پی او گوجرانوالہ اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میں فریاد حسین سکنہ خانیوال، محمد رمضان سکنہ خانیوال اور آصف سکنہ گھمن والا شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اے کیو میٹل نامی پراجیکٹ پر کام کرتے تھے اور وقتاََ فوقتاََ سامان چوری کر کے مالکان کو پتہ چلے بغیر بیچتے تھے۔  ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

latest urdu news

ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔

اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ غیر ملکی باشندوں بالخصوص کاروباری حضرات کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان چاہے کتنے ہی شاطر اور خطرناک کیوں نہ ہوں قانون کے آہنی ہاتھوں سے نہیں بچ سکتے۔ سی پی او نے ایس ایچ او صدر گوجرانوالہ اور انکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔